اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف، امریکہ میں اپنے ایک ہفتے کے قیام کے دوران، امریکہ کے مختلف عہدیداروں سے ملاقات و گفتگو کریں گے۔
پاکستان کے آرمی چیف کا دورۂ امریکہ ایسی حالت میں انجام پارہا کہ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان میں خطے کی تازہ ترین صورت حال پر پاکستان کی سول اور فوجی قیادت سے تبادلہ خیال کیا ہے، اور افغان صدر کے دورۂ پاکستان سے پہلے جنرل راحیل شریف نے کابل کا بھی دورہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ علاقے کی بدلتی ہوئی صورت حال کے تناظر میں سیاسی حلقے پاکستان کے آرمی چیف کے دورۂ امریکہ اور خاص اہمیت دے رہے ہیں، جبکہ یہ ایسے میں ہے کہ خود افغانستان کے نئے صدر نے علاقائی ملکوں کے ساتھ اپنے صلاح مشوروں کو تیز کردیا ہے۔
.......
/169